ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے سی ڈی اے پر برہم
لاجز میں انسانوں کے ساتھ چوہے بھی رہتے ہیں ۔ ممبر پارلیمنٹ سید وسیم حسین
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے ارکان سی ڈی اے پر برس پڑے
ارکان کا کہنا تھا سی ڈی اے لاجز کے حوالے سے غیر ذمہ دار رویہ اختیار کرتے ہیں
اپوزیشن رہنما عامر ڈوگر کا کہنا تھا تمام ممبران سی ڈی اے کے متاثرین ہیں
سی ڈی اے بے قابو گھوڑا ہے اس پر ڈپٹی اسپیکر نے بھی سی ڈی اے کی کارکردگی کو بلو دا مارک قرار دیا۔
ڈپٹی اسپیکر کا مزید کہنا تھا 51 ایم این ایز کو تا حال رہائش فراہم نہیں کی گئی وہ مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہہ گزشتہ وقت میں بھی سی ڈی اے کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بد نظمی کی بنا پر معطل رہے اور اب فیصلہ کیا گیا ہے سی ڈی اے سے جینیوٹوریل/ صفائی ستھرائی کے اختیارات بھی واپس لئے جارہے۔
ایک اور ممبر اسمبلی کا کہنا تھا لاجز میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں انسانوں کے ساتھ چوہے بھی دہتے ہیں
اس پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے تمام ممبران کے مسائل کو جلد حل کرنے کا کہا گیا اوران کا کہنا تھا 2008 میں نئے لاجز کی تعمیر شروع کی گئی تھی جو تاحال مکمل نہ ہو سکی – فنڈز کی عدم دستیابی کی بنا پر اسپیکر سے گزارش کرتا ہوں کہہ ممبران کے مسائل کو حل کرنے کے لئے نئے فنڈز تفویض کیے جائیں
Comments are closed.