او جی ڈی سی ایل نے نئے ایکسپلوریشن بلا کس حاصل کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے نئے ایکسپلوریشن بلا کس حاصل کر لئے

بلوچستان میں واقع کلات نارتھ بلاک میں 100 فیصدور کنگ انٹرسٹ بطور آپریٹر حاصل ۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل

اسلام آباد   :  شمشاد مانگٹ

آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) نے حکومت پاکستان کی جانب سے اپریل 2025 میں منعقدہ مسابقتی بولی کے ذریعے سات نئے ایکسپلوریشن بلا کس حاصل کر لئے ہیں۔

وزارت توانائی ( پیٹرولیم ڈویژن ) نے او جی ڈی سی ایل اور اس کے شراکت دار اداروں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، پاکستان آئل فیلڈ زلمیٹڈ (پی اوایل )، ماڑی انرجی لمیٹڈ ( ماڑی)، گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل)، ترکش پیٹرولیم اوور سیز کمپنی ( ٹی پی اوسی ) اور پرائم گلوبل انرجیز لمیٹڈ ( پرائم ) کو ان بلاکس کا عبوری الائمنٹ دے دیا ہے۔

یہ بلا کس ورک یونٹس کی بنیاد پر دیے گئے ہیں، تاہم ان کی حتمی منظوری ایکسپلوریشن اکسنسرز اور پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس ( پی سی اے ) پر دستخط کے بعد ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کو بلوچستان میں واقع کلات نارتھ بلاک میں 100 فیصد در کنگ انٹرسٹ بطور آپر یٹر حاصل ہوئی ہے۔

اسی طرح سندھ میں واقع نانگ شریف بلاک کا آپر یٹ بھی او جی ڈی سی ایل ہوگا، جس میں اس کا حصہ 70 فیصد ہے جبکہ پرائم کمپنی کے پاس 30 فیصد شیئر ہیں۔ پنجاب میں واقع کھیو۔

ٹو بلاک کا آپر یٹر بھی او جی ڈی سی ایل ہوگا، جہاں اس کا حصہ 60 فیصد ہے جبکہ ماڑی انرجیز کے پاس 40 فیصد حصہ ہے۔ بلوچستان کے ” احمد دال بلاک” میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 40 فیصد ہے جبکہ ماڑی 60 فیصد کے ساتھ اس بلاک کا آپر یٹر ہوگا ۔

” کلات ساؤتھ بلاک ” میں او جی ڈی سی ایل کے پاس 30 فیصد حصہ ہے، جہاں پی پی ایل 40 فیصد کے ساتھ آپر یٹر ہے جبکہ ماڑی 30 فیصد کی حصہ دار ہے۔

سندھ کے سکھ پور ٹو بلاک میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 30 فیصد ہے جبکہ پرائم (25 فیصد اور آپریٹر ) ، ماڑی ( 30 فیصد ) اور ٹی پی اوی (15 فیصد ) شراکت دار ہیں ۔

بلوچستان میں زیارت نارتھ بلاک میں او جی ڈی سی ایل کا ورکنگ انٹرسٹ 24.87 فیصد ہے، جہاں ماڑی 33.16 فیصد کے ساتھ آپریٹر ہے، جبکہ پی پی ایل اور ٹی پی اوسی کے پاس بالترتیب 24.87 فیصد اور 10 فیصد شیئرز ہیں ، اور جی ایچ پی ایل 10. 7 فیصد حصہ دار ہے۔

واضع رہے ان نئے بلا کس کی الاٹمنٹ او جی ڈی سی ایل کی حکمت عملی اور کاروباری منصوبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس کا مقصد کمپنی کے ایکسپلوریشن پورٹ فولیو کو مزید مستحکم کرنا اور کمپنی اور ملک کے ہائیڈرو کار بن ذخائر میں اضافہ کرتا ہے۔

Comments are closed.