چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس،مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔
اسلام آباد : چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اسلام آبادکے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے جسکے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کے ایک اہم اجلاس میں کیا جو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر غور کی گیااور بعد ازاں اس کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مارگلہ انکلیو فیز ٹو کے ترقیاتی کام جوائنٹ وینچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل اور پیپرا رولز کی شق F-42 کے تحت قانون کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سیکٹرسی تیرہ میں ترقیاتی کام کے نظر ثانی شدہ لے آو¿ٹ پلان کی منظوری دی گئی جو کہ سی ڈی اے کے اسلام آباد لینڈ ڈسپوزل ریگولیشن (آئی ایل ڈی آر) 2005 اور سی ڈی اے کی پالیسی کے مطابق ہے جسکے مطابق سیکٹرسی تیرہ میں رہائشی و کمرشل اپارٹمنٹس، پارکنگ اور پبلک بلڈنگز کی تعمیر کیلئے جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید برآں سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سیکٹرآئی ایٹ مرکز میں واقع پلاٹ نمبر29 سے ملحقہ اراضی قانون کے مطابق ریگولرائز کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مناسب جگہوں کی نشاندہی کرکے مختلف کمیونیٹیز کے افراد کیلئے قبرستان کیلئے جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے لے آوٹ پلان میں مناسب تبدیلی کی جائے گی۔
سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں اسلام آباد شہر کے مختلف سیکٹرز میں خراب واٹر ورکس، ٹینکرز اور خراب ٹیوب ویلز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ انکو جلد از جلد فعال کرنے کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی جسکے تحت تمام واٹر ورکس، ٹینکرز اور ٹیوب ویلز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا میکنزم ترتیب دینے کے علاوہ بجلی کی بروقت فراہمی کیلئے بھی اقدامات یقینی بنانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میںجی ٹو جی کے تحت پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی درخواست پر سیکٹر ایچ الیون فور میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اور اسی طرح پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی تزئین و آرائش اور اسکی توسیع سمیت سیکٹر ایچ الیون میں واقع پولیس اکیڈمی کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل اور باقی ماندہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے منظوری دینے کے علاوہ اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ لفٹنگ، شاپنگ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سیکٹر ایف سیون مرکز کمرشل پلاٹ کے حوالے سے ڈی جی لاءکی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، چار رکنی کمیٹی فنانس، اسٹیٹ، بلڈنگ کنٹرول، لاءونگ کے سنئیر افسران پر مشتمل ہوگی جو پلاٹ الاٹمنٹ سمیت تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات سی ڈی اے بورڈ کو اگلی میٹنگ میں پیش کرے گی۔
Comments are closed.