خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے)محکمہ تحفظ ماحولیات کے زیر اہتما م پلاسٹک بیگز کے استعمال کو روکنے کے سلسلہ میں سرورشہید لائبریری چوک سے ایک آگاہی واک کا انعقادکیا گیا۔واک کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمار حسن نے کی،واک میں انسپکٹر محکمہ ماحولیات محمد قمر کا ظمی، ایڈ یشنل جنرل سیکٹر ی پنجاب سلیم الرحمن،صدر انجمن تاجران عثمان جنجو عہ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1کے اسا تذہ اور طلباء کے علاوہ دوکاندار حضرات نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمار حسن نے واک کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کی واک کا مقصد لوگوں کو اس امر سے متعلق آگاہی دینا ہے کہ پلاسٹک ہمارے ماحول کو بری طرح تباہ کر رہا ہے، ہمیں اپنی زندگی سے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خریداری کیلئے جائیں تو اپنے ہمراہ کپڑے کا تھیلا یا ماحول دوست شا پنگ بیگز کا استعمال کریں۔ واک کے شرکاء نے بینرز، پینا فلیسکسز اٹھا رکھے تھے جن پر پلاسٹک/ پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف آگاہی مواد درج تھا۔واک کے اختتام پرعوام میں ماحول دوست شاپنگ بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔
ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ
Trending
- شفاف مثالی امتحان سسٹم
- ٹرمپ کا بورڈ آف “پیس”
- منشیات اورمعاشیات
- آئی ایس ایس آئی نے پاکستان اکیڈمی آف لٹرز کے ‘رائیٹرز ریزیڈنسی پروگرام’ کے وفد کی میزبانی کی
- چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
- آئی سی سی گلزار قائد راولپنڈی کا افتتاح 18 جنوری کو کر دیا گیا
- سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات بے بنیاد قرار، رپورٹ عدالت میں جمع
- کارٹل بنانے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ برقرار ؛ بینکوں کی اپیلیں مسترد
- نیہا انور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ابھرتا ستارہ
Comments are closed.