(GOLD)سونا سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کر لیا گیا
برآمد ہونے والے سونے میں مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل
ملزم محمد تنویر فلائی دبئ کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے زریعے دبئی جا رہا تھا
ملزم نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا
ملزم دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا
بار بار ٹریول کرنے پر ملزم کے سامان کو چیکنگ کے لئے منگوایا گیا
دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کا سامان تمام متعلقہ اداروں سے کلئیر ہونے کے بعد چیک کیا گیا
ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں سامان چھپایا ہوا تھا
گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
ملزم کی معاونت کرنے والے عناصر کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
دوران تفتیش مزید گرفتاریاں متوقع
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.