ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان کے پبلک فورم کے انچارج ملک محمد خالد…

Malik Muhammad Khalid

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان کے پبلک فورم کے انچارج ملک محمد خالد اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا محورو مقصد ہے اور اسی عظیم مشن کے تحت ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان بھرپور کوشاں ہیں۔ وہ اعوان ہاوس پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ کے عوام نے ملک شاکر بشیر اعوان کو جس بے پایاں، محبتوں ،چاہتوں ،عزتوں اور مروتوں سے سرفراز کیا ہے۔ انشاءاللہ وہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے ۔ پبلک فورم کے انچارج نے کہا کہ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اپنے حلقہ ءنیابت کے باسیوں کو جدید دور کی سہولیات کی فراہمی تواتر سے یقینی بنانے کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں ۔ صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر علاقائی مسائل کوحل کروانا ان کی ترجیحات ہیں ۔ ملک محمد خالد اعوان نے بتایا کہ ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان کی تجویز پر مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے خطیر گرانٹ منظور ہو چکی ہے ۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے نتیجے میں عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی ۔ ملک محمد خالد اعوان نے مزید کہا کہ ہمارے دروازے ہمہ وقت عوام کے لیے کھلے ہیں۔ انشاءاللہ حسب سابق ضلع خوشاب میں عوامی خدمت کی شاندار روایات قائم کریں گے ۔

Comments are closed.