جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین سینیئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے لیے استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے اراکین جنرل کونسل نے اپنی رائے کے ذریعے نئے امیر کا انتخاب سراسر جمہوری انداز سے کیا ہے جو کہ دوسری سیاسی دینی اور مذہبی جماعتوں کے لیے بھی باعث تقلید ہونا چاہیے اپنے مبارکباد کے پیغام میں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ ایک ایسے مرحلے پر حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی منتخب کیا گیا ہے جب ایک طرف مظلوم و محکومب کشمیری اور فلسطینی پوری مسلم امہ کو پکار رہے ہیں کہ مسلم امہ اگے بڑھ کر ظالم و غاصب اسرائیل اور بھارت سے آزادی دلانے کے لیے ان کا ساتھ دیں دوسری جانب پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ اور اقامت دین کے لیے جدوجہد کو تیزتر کرنا ہوگا اور مولانا سید مودودی رح کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرنا ہے انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی حافظ نعیم الرحمن کو استقامت دے اللہ تعالی ان کو کامیابی دے جماعت اسلامی کے اندر سید مودودی علیہ رحمتہ کی روح کو ڈال دے اور مولانا مودودی علیہ الرحمہ نے جس مشن کا آغاز کیا تھا جو مولانا مودودی علیہ الرحمہ کی سوچ وفکر تھی جس طرح اقامت دین کےلیے مولانا نے جدوجہد کی اس مشن اور جدوجہد کو آگے بڑھانے کی انہیں ہمت و توفیق دے اللہ تعالی حافظ نعیم کو امت مسلمہ کا ایک مضبوط قائد بنائے مظلوم مسلمان جو دنیا میں ہیں خاص طور پہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ان کو توانا اواز بنائے جماعت اسلامی مظلوم کشمیریوں کی توانا آواز ہے جس نے ہر مرحلے پر کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے کشمیریوں کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کےلیے کردار ادا کیا ہے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب امیر جماعت اسلامی اہل کشمیر کی مضبوط آواز بن کر تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کےلیے اپنا جاندار کردار اداکریں گے اہل کشمیر نے جو جماعت اسلامی اور اہل پاکستان سے جو امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے الطاف احمد بٹ نے سبکدوش ہونے والے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی جماعت اسلامی کے لیے گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سراج الحق نے زمانہ طالب علمی سے امیر جماعت کی ذمہ داری سنبھالنے تک شب و روز اقامت دین کی جدوجہد عوام کے مسائل کے حل پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام تحریک ازادی کشمیرکی کامیابی کے لیے بے پناہ جدوجہد کی ہے اللہ تعالی ان کی اس جدوجہد اور ان کی ان خدمات کو اپنے ہاں شرف قبولیت بخشے اور ان کا سایہ تادیر جماعت اسلامی پر قائم رکھے
Comments are closed.