واہ کینٹ کے علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

motorcyclists opened fire on the police

پولیس اہلکاروں نے بجاڑ روڈ دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سوار 03 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل وقاص کو سینے پر فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا،

دوران سرچنگ 02 نامعلوم ملزمان اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مردہ حالت میں پائے گئے،

ہلاک ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے، زیر استعمال مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد،

برآمد کردہ موٹرسائیکل چند روز قبل واہ کینٹ سے چوری کیا گیا تھا ،

واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران اور ایس ایچ او پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ فوری موقعہ پر پہنچ گئے،

ملزمان کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،

ہلاک ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری،

خطرناک ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس ٹیم کو شاباش،

شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، سی پی او

ترجمان راولپنڈی پولیس

Comments are closed.