عمران خان کی پمز آمد
اسپتال انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کردی
”عمران احمد خان نیازی، عمر 74 سال، کو 24 فروری 2026 کو آنکھوں کے علاج کی فالو اَپ غرض سے پمز لایا گیا، جہاں انہیں (اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹریئل) انجیکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔
پروسیجز سے قبل ماہرین پر مشتمل ایک بورڈ نے ان کا معائنہ کیا، جس میں کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ شامل تھے جنہوں نے ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی بھی کی جس کے نتائج نارمل آئے۔ اس دوران کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی عمران خان کا معائنہ کیا اور عمران خان کو طبی طور پر stable پایا گیا۔
عمران خان کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد، اور آپریشن تھیٹر میں معیاری مانیٹرنگ، احتیاطی تدابیر اور پروٹوکول کے تحت، کنسلٹنٹ آف تھالمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وٹریو ریٹینل سرجن (پمز اور الشفا آئی ہسپتال) کی نگرانی میں مائیکروسکوپی کی رہنمائی سے اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹریئل انجیکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔
قیام کے دوران عمران خان پروسیجر سے پہلے، دورانِ عمل اور بعد ازاں تمام تر مراحل میں وائیٹل سائنز کے اعتبار سے stable رہے۔ بعد ازاں انہیں نگہداشت کی ہدایات، فالو اَپ مشورے اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔”

Comments are closed.