عمران خان کو تین سال کی سزا میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔توشہ خانہ کیس میں وکلاء کی عدم پیشی وضاحت طلب
ہے۔عدالت نے انتہائی جلد بازی میں شوائد پر اکتفا کیا۔عمران خان کی سزا اور گرفتاری کو عوام نے مسترد کر دیا
ہے۔ہائیکورٹ سے عمران خان کو ضمانت مل جائے گی۔سابق آزاد امید وار قومی اسمبلی اسلام آباد جاوید انتظار
نے سیشن کورٹ کے فیصلے پر ابتدائی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بذات خود کرپٹ نہیں ۔تاہم توشہ
خانہ کی کاغذی کاروائی مکمل نہ کر کے عمران خان سے جرم کا ارتکاب ہوا۔بدقسمتی سے ملک کا آئین توڑنے
والے طالع آزماووں کو سزا نہیں ملتی۔لیکن عوام کے مقبول سیاسی قیادت کو شک کا فائدہ تک نہیں دیا جاتا۔عمران
خان عوام میں متحرک و مقبول ضرور ہیں۔لیکن ذاتی لین دین کے معاملات میں انتہائی غیر منظم ہیں۔تاہم انکی تین
کی سزا اور پانچ کی نااہلی پر دلی افسوس ہوا۔انکی سزا اور گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج نہ
کرنا حیرت انگیز ہے۔
Trending
- راکھ اورساکھ
- مات اورموت
- قرض، تشہیر اور کنگال عوام
- لوک ورثہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج
- یورپ کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی پر نظر ثانی: مفادات اور اقدار میں توازن۔
- تھانہ ترنول کے علاقے میں نجی گھر میں مبینہ غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ درج
- راجہ محمد رفیق کیانی مرحوم کی زندگی سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لیے وقف تھی
- بلوچستان دہشت گردی
- جب ریاست شہری کو “ایکسپورٹ” سمجھنے لگے
عمران خان کو تین سال کی سزا میں قانونی…
Prev Post
Comments are closed.