ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرہدایت اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ…

SENATOR FAWZIA ARSHAD, CONVENER SENATE STANDING COMMITTEE ON INFORMATION AND BROADCASTING PRESIDING OVER A MEETING OF THE COMMITTEE AT PARLIAMENT HOUSE ISLAMABAD ON AUGUST 05, 2023.

پریس ریلیز
سینیٹ سیکرٹریٹ
میڈیاڈاریکٹوریٹ

اسلام آباد(5  اگست2023)ء  ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرہدایت اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن ترمیمی بل 2023 جو 4 اگست2023 کو منعقد ہونے والے سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے پیش کیا تھا کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور یہ قانون سازی بھی اس لئے عمل میں لائی جا رہی ہے کہ نئی آنے والے منتخب حکومت کے لئے راستے آسان بنائیں گے۔ ایسی قانون سازی کی جائے جس سے اداروں کو درپیش مسائل اور رکاوٹیں دور ہو سکیں۔ اس قانون سازی سے پی آئی اے کے بیشتر مسائل حل ہو جائیں گے۔ قائمہ کمیٹی نے بل کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے ترمیم کے ساتھ بل پر اتفاق کر لیا۔

قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز سلیم مانڈوی والا، عمر فاروق اور ویڈیو لنک سے محسن عزیز کے علاوہ وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق، سیکرٹری وزارت ایوی ایشن،سی ای او پی آئی اے و دیگر حکام نے شرکت کی۔

 

Comments are closed.