اسلام آباد(وقائع نگار)بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کو منتخب حکومت کے اختیارات دینا آئین کا قتل ہے۔نگران حکومت کے اختیارات کو کم کیا گیا مگر یہ کافی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق بعض اچھی ترامیم تھیں،کل کچھ ایسی ترامیم آئیں جو آئین کے تصور کو تبدیل کر رہی تھیں۔نگران حکومت منتخب حکومت کی جگہ نہیں لے سکتی،جبکہ نگران حکومت کو مستقل سیٹ اپ نہیں دے سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ انتخابی ترمیمی بل میں کی گئی ترامیم کافی نہیں ہیں،اگر پارلیمنٹ نے ترامیم مسترد نہیں کیں تو 10 دن بعد سپریم کورٹ کر دے گی۔مستقبل میں اراکین پارلیمنٹ اس ترمیم پر سوالات اٹھائیں گے۔یاد رہے کہ نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر حکومت اتحادیوں کو منانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت سے متعلق شق 230 میں ترمیم کر دی گئی،نگران حکومت کو دو فریقی اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار ہو گا تاہم نگران حکومت کوئی نیا معاہدہ نہیں کر سکے گی۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے اختیارات محدود ہوں گے۔ نگران حکومت پہلے سے جاری منصوبوں اور پروگرام سے متعلق اختیار استعمال کر سکے گی اور نگران حکومت کو پہلے سے جاری منصوبوں پر اداروں سے بات کرنے کا اختیار بھی ہو گا۔ جبکہ رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
Trending
- چکوال : غیر قانونی بلیو ورلڈ سٹی کے اہم مہرے بابو لوہار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا
- وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا استعفیٰ دینے کے لیے شرط عائد
- راولپنڈی: صادق آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے چرانے والا ملزم گرفتار
- سابق آئی جیز کی ایسوسی ایشن کا شہید ایس پی عدیل اکبر کے کیس کی آزادانہ تحقیقات کے لیے وزیراعظم کو خط
- لاہور: بھارتی خفیہ ایجنسی کا جاسوس گرفتار، ہتھیار، ڈرونز اور سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات برآمد
- جہلم ، کھیت میں داخل ہونے پر گائے کی ٹانگ کاٹنے کا الزام ، 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی: نجی ٹی وی کے رپورٹر کی ٹارگٹ کلنگ کی سازش ناکام، 3 اجرتی قاتل گرفتار
- سوڈان: دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کا حملہ ، 460 افراد قتل
- کراچی، کورنگی میں تیز رفتار ڈمپر کی کھڑی موٹرسائیکلوں کو ٹکر ، ایک شخص جاں بحق
- ویمنز ورلڈ کپ: جمیمہ راڈریگز کی تاریخی اننگز، بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
 
			 
				
Comments are closed.