نگران وزیراعظم کے اختیارارت ،پارلیمنٹ نے آضافہ کر دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)نگران وزیراعظم نئے عالمی معاہدے نہیں کر سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ نے نگران وزیراعظم کے اختیارات میں اضافے سے متعلق ترامیم منظور کر لی ہیں۔ ترامیم کے مطابق نگران وزیراعظم نئے عالمی معاہدے نہیں کر سکے گا،نگران وزیراعظم پہلے سے جاری معاہدوں کی تکمیل کر سکے گا۔ ترامیم میں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم پہلے سے جاری منصوبوں کو آگے بڑھا سکیں گے،جبکہ پہلے سے جاری منصوبوں پر دستخط بھی کر سکیں گے۔جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق ترامیم بھی منظور کر لی گئیں،ترامیم کے مطابق انتخابی حلقہ بندیاں ووٹرز کے بجائے آبادی کے تناسب سے ہوں گی،پریزائیڈنگ افسر حتمی الیکشن کے نتیجے کی تصویر بنا کر ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔ترامیم میں کہا گیا کہ پریزائیڈنگ افسر نتائج کی تاخیر کی صورت میں ٹھوس وجہ بتائے گا، جبکہ اگلے دن صبح 10 بجے تک نتائج مرتب کرنے کا پابند ہو گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر وفاقی حکومت اتحادیوں کو منانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ وفاقی حکومت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا۔نگران حکومت سے متعلق شق 230 میں ترمیم کر دی گئی،نگران حکومت کو دو فریقی اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار ہو گا تاہم نگران حکومت کوئی نیا معاہدہ نہیں کر سکے گی۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے اختیارات محدود ہوں گے۔ نگران حکومت پہلے سے جاری منصوبوں اور پروگرام سے متعلق اختیار استعمال کر سکے گی اور نگران حکومت کو پہلے سے جاری منصوبوں پر اداروں سے بات کرنے کا اختیار بھی ہو گا۔

 

Comments are closed.