بروقت قرضہ ایپ نے عام شہریوں کا جینا مشکل کر دیا

اسلام آباد(ظفر ملک سے )ایزی لون میگا سیکنڈل پر ایف آئی اے کی گرفت ہونے کے باوجود مافیا تاحال سرگرم ہے ،تین گناہ اقساط وصول کرنے کے باوجود ،،بروقت ،،ایپ سے مسلسل شہریوں کو خوف زدہ کیا جانے لگا ہے ،شکایات لگانے یا مقدمات کا اندراج کرانے سے ہمیں کوئی فرق نہیں ،نمائندہ نے شہری کو کھری کھری سنادیں ،قسط تاریخ گزرنے پر ہر روز ایک ہزار روپیہ آضافہ بھی ہوگا،معلومات کے مطابق جڑواں شہروں میں ایزی لون کی متعدد اپیس کھول کر عام شہریوں کو سود کی دلدل میں دھکیلنے والے گروہ کے گرد ایف آئی اے نے شکنجہ تو لگایا تاہم مافیا کی گردن تاحال بھی آزاد ہے ،بروقت ایپ کی جانب سے عام شہریوں کو جو قرضہ جات دییے گئے تھے انکی اقساط مکمل ہونے کے باوجود ھمکیوں اور حراسا ں کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں کم و بیش ہزاروں افرا د موجود ہیں جو کہ سود در سود ادا کرنے کے باوجود اس گھنائونے جال سے باہر نہ آ سکے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ 24ہزار لینے پر تین اقساط کرانے والے شہری سے ایک قسط 18ہزار روپے وصول کر کے دوسری قسط بھی 18ہزار روپے وصول کر لی گئی اب جبکہ تیسرے ماہ تیسری قسط کی ادائیگی کے لیے 24ہزار روپے تقاضا کیا جانے لگا ہے ،اسی طرح جن افراد نے 50ہزار روپے قرض لیا تھا انہیں کئی ماہ ہو چکے ہیں وہ پچاس ہزار نہیں اتار سکے ہیں ،اور یوں یہ سلسلہ بڑھتا ہوا پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،جاوید اسلم نامی ایک شہری نے بتایا کہ انہیں کئی ماہ ہو چکے ہیں کہ معمولی سا قرض لیا تھا مگر ہر ماہ قرضہ کے برابر اقساط اداکر نے کے باوجود بھی قرض کی رقم جوں کی توں ہے ،انہوںنے انکشاف کیا کہ یہ ایک مافیا ہے اگر ان کو ایک دن بھی قسط لیٹ کر دی جائے تو 10ہزار روپے پر 500جبکہ بیس ہزار روپے پر 1000روپے جرمانہ لگا کر وصول کرتے ہیں،عام شہریوں نے اپیل کی ہے کہ بروقت ایپ کے خلاف بھی قانونی شکنجہ مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔۔۔

 

Comments are closed.