وفاقی دارلحکومت ،کھنہ پل کے علاقہ میں بھکاریوں اور مالشیو ںنے عام شہریوں کا جینا حرام کر دیا

اسلام آباد(ذیشان صغیر سے)وفاقی دارلحکومت کے علاقہ کھنہ میں بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ،وفاقی پولیس کی جانب کوئی اقدام نہ کیے جانے کے باعث عام شہریوں کا ہوٹلوں ،بس سٹاپوں پر بیٹھنا اور کھڑا ہونا شوار ہو چکا ہے ،معلوما ت کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کی سخت چیکنگ کے باوجود جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ نہ ہو سکا ہے ،وفاقی دارلحکومت کے علاقہ کھنہ میں درجنوں بھکاری ایسے روپ میں آوارگی میں مصروف ہیں جن کے ہاتھ میں جوتے پالش کرنے کا سامان ،خواتین ،بچے ،جوان سرگرداں ہیں ،عام شہری بس سٹاپ اور ہوٹل میں چند لمحوں کے لیے بیٹھ جائے تو ان کا بیٹھنا دشوار کر دیا جاتا ہے ،جب تک انہیں پیسے نہ دیئے جائیں کسی صورت بھی جان خلاصی ممکن نہیں ،دوسری جانب ترامڑی چوک میں یہی حال دیکھنے کو ملا ہے،یہاں ایک بات اٹل ہے کہ وفاقی پولیس نے محرم الحرام میں سیکورٹی انتہائی سخت کررکھی ہے اور گشت پر مامور پولیس اہلکار جگہ جگہ ناکے لگا کر عام شہریوں کی چیکنگ کے عمل میں مصروف ہیں لیکن اس جانب کسی نے کوئی کان نہ دھرے کہ بھکاریوں کے روپ میں جوان مرد و خواتین دندناتے پھرتے ہیں ،ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ کھنہ پل کے علاقہ میں منشیات کے عادی افراد بھی رات کوبرش پالش اٹھا کر روڈوں پر نکل آتے ہیں ،اس حوالہ سے عام شہریوں کی اپیل ہے کہ ان کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔

 

Comments are closed.