محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن و محبت ،بھائی چارہ ،اخوت و یگانگت اور یکجہتی…

Muharram

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور ,پبلک ہیلتھ ,زکوۃ و عشر پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن و محبت ،بھائی چارہ ،اخوت و یگانگت اور یکجہتی کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے علماء و مشاءخ ،انتظامی افسران ،عمائدین علاقہ وکلاء و صحافیوں اور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں کو اپناکردار ادا کرنا ہے ہ میں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے تاکہ کوئی دشمن ہماری وحدت اور یکجہتی میں رخنہ نہ ڈال سکے انتظامیہ پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے دوران جلوسو ں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ،تجاوزات کے خاتمہ اور سیکیورٹی کے لئے اقدامات لائق تحسین ہیں تمام ادارے مربوط انداز میں اقدامات کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ کے دورہ کے دوران ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کمشنر ساہیوال ڈویژں شعیب اقبال سید ،ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن منصور امان ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں عزاداری کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی سڑکوں کی مرمت ،بجلی و ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کو اونچا کرنے ،سوئی گیس اور دیگرسرکاری اداروں کی تنصیبات کے محفوظ ہونے ،جلوس کے روٹس پر روشنی کے انتظامات سمیت مجالس کے انعقادکے موقع پر سرکاری اداروں کی جانب سے فراہم کی جانےو الی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے عزاداروں کے لئے طبی امداد کے لئے قائم کئے گئے کاءونٹرز ہسپتالوں میں طے شدہ ایس و پیز کے مطابق بتایا ۔

ڈپٹی کمشنرنے صوبائی وزیر کو دریائے ستلج اور دریائے راوی میں اوکاڑہ سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اور لوگو ں کے انخلاء کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بھی بتایا انہوں نے دریائے ستلج اور دریائے راوی میں قائم کئے گئے فلڈ ریلیف کیمپوں اور لوگوں کو فراہم کی جانےو الی سہولیات ،خصوصالوگوں کو دریائی علاقوں سے ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر پہنچانے اور طبی امداد فراہم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بتایا ۔ صوبائی وزیر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ انسانی جان انتہائی قیمتی ہے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے تمام ادارے مربوط انداز میں اقدامات کریں ۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا اس موقع پر منتظمین جلوس نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون پر حکومت کا شکریہ ادا کیاصوبائی وزیر نے کمشنر ساہیوال ڈویژں شعیب اقبال سید ،ریجنل پولیس آفیسر محبوب رشید ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن منصور امان کے ہمراہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا انہوں نے ہدائیت کی کہ جلوس کے راستے میں بجلی و ٹیلی فون کی لٹکتی ہوئی تاروں کو فورا اونچا کیا جائے صفائی ستھرائی اور عارضی تجاوزات کے خاتمہ میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے انہوں نے ہدائیت کی کہ بارش کی صورت میں جلوس کے روٹ سے پانی کے نکاس کو فوری ممکن بنایا جائے ۔

Comments are closed.