پرتگال ورک ویزا فراڈ میں ملوث گینگ کا مرکزی ملزم گرفتار

پرتگال ورک ویزا فراڈ(Portugal Work Visa Fraud)

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

پرتگال ورک ویزا(Portugal Work Visa) کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والا ایجنٹ گرفتار

ملزم 30 سے ​​زائد شہریوں کے ساتھ ویزا فراڈ میں ملوث تھا

ملزم محمد عابد کو متاثرین کی نشاندہی پر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ویزا کی آڑ میں متاثرین سے 56 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ملزم نے متاثرین کو جعلی پرتگالی ورک(Portugal Work Visa) اپروول لیٹر اور جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر فراہم کئے۔

ملزم متاثرین سے مزید رقوم کا بھی مطالبہ کرتا رہا

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کاروائیاں جاری ہیں

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔

ترجمان ایف آئی اے

Comments are closed.