پراپرٹی مافیا نے ایک ہاؤسنگ سیکٹر کو جاگیر سمجھتے ہوئے کاروبار میں بھی بھتہ وصولی کا سلوگن متعارف کروا دیا

Federal Police

اسلام آباد (ذیشان میر سے) پراپرٹی مافیا نے ایک ہاؤسنگ سیکٹر کو جاگیر سمجھتے ہوئے کاروبار میں بھی بھتہ وصولی کا سلوگن متعارف کروا دیا،نہ ماننے پر چوری،و دیگر مقدمات درج کرنے کے لیے درخواستیں دیدیں ،معلومات کے مطابق ایک سینیئر صحافی ،ظ،نے انٹرنیٹ کا کاروبار غوری وی آئی پی میں شروع کیا ،چار سال قبل شروع ہونے والے کاروبار کو بند کروانے کے لیے ایک جعلی ہاؤسنگ سیکٹر کے مالک کے بھانجوں نے متعدد بار کام بند کروایا،تاریں کاٹیں،دھمکیاں دیں،لیکن دھیرے کام چلتا رہا،اب جبکہ ہر طرف ناکامی اور غوری ون میں فاسٹ ترین نیٹ سروس پرووائیڈ کرنے کے ارادے پر مافیا نے بوکھلاہٹ میں آکر کیبل چوری کی درخواست تھانہ کھنہ میں دیدی،اور بتایا جا رہا ہے کہ بڑے مافیا کے چھوٹے مافیا کو زیادہ تکلیف یہاں سے پہنچی کہ نیٹ سروس کے پروائیڈر نے غوری ٹاؤن کے ہر سیکٹر کی کرپشن کی داستانیں چھاپ رکھی تھیں اور مزید بھی اس گورکھ دھندے کے ثبوت موجود ہیں،اب جبکہ آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس جھوٹی اور بے بنیاد درخواست پر سینئر افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی بنائی جائے اور اس کی رپورٹ پر مزید کاروائی کی جائے

Comments are closed.