ڈاکٹر بدرعالم چیئرمین ”دی سٹی لیب“اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد کے چیف ایڈمن اینڈ فنانس ڈاکٹر اجلال احمد خٹک کے مابین صحت کی سہولیات کے حوالے سے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے مطابق ایف بی آر ملازمین اور اُن کے خاندانوں کے علاج اور تشخیص میں خصوصی ڈسکاونٹ دی جائے گی۔معاہدے پرچیف ایگزیکٹو ”دی سٹی لیب“ٍ ڈاکٹر بدرعالم اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد کے چیف ایڈمن اینڈ فنانس ڈاکٹر اجلال احمد خٹک نے دستخط کئے جبکہ اس موقع پرراجب حسین سیکرٹری ویلفیئر، کاشف سہیل سکینڈسیکرٹری ویلفیئر، انور گل اسسٹنٹ ویلفیئر،زہیب صدیقی، ڈائریکٹر آپریشن، انس احمد، ڈائریکٹر ٹیکنالوجی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹربد ر عالم نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کو وسعت دینا ہے اس کار خیر کے لئے ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ خلق خدا کی بے لوث خدمت افضل عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے وابستہ افراد محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی ادا کر رہی ہے،انہیں مہنگائی کے اس دور میں صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ڈاکٹر اجلال احمد خٹک چیف ایڈمن اینڈ فنانس ایف بی آر نے ڈاکٹر بدر عالم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کو اپنا نظام زندگی چلانا دشوار ہوچکا۔ایسے میں انہیں سہولت فراہم کرنا لائق ستائش ہے۔
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
Comments are closed.