اسلام آباد(زور آور نیوز)الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں سے متعلق حتمی فیصلہ نہ کر سکی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے معاملے پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے حلقہ بندیاں کرنے کی تجویز دے دی، الیکشن کمیشن نیجلد دوبارہ اجلاس بلا کر فیصلہ کرنے پر اتفاق کیاہے ۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دی تھی جس کے بعد گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کے متعدد اجلاس ہوئے تاہم حلقہ بندیاں کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔
Comments are closed.