راولپنڈی ( ) محروم طبقہ کی بحالی حکومت و معاشرہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے خاص طور پر استحصال کا شکار بچوں کا تحفّظ وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بچوں کے عالمی دن کے موقعہ پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو راولپنڈی کے زیر انتظام منعقدہ عوامی آگاہی واک کے اختتام پر کیا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ بیورو میں مقیم بچوں کی بحالی کے بہتر اقدامات کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم ستائش کی مستحق ہے کیونکہ بیورو کے افسران و عملہ نے خود کی پہچان کے متلاشی ان بچوں کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر خود کی پہچان بنانا چاہتے ہیں
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو علی عابد نقوی نے کہا کہ معاشرے اور والدین کی عدم توجہی کا شکار ان بچوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو اپنے والدین کے ساتھ گھروں میں زندگی بسر کرنے والے بچوں کو حاصل ہوتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر علی عابد نقوی نے واک کے شرکاء کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے قیام کے اغراض و مقاصد اور راولپنڈی بیورو ی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی ۔۔۔ واک کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن سول سوسائٹی اور این جی آوز کے نمائندوں نے ساتھ بیورو کی تحویل میں موجود بچوں نے شرکت کی ۔۔۔
Comments are closed.