نواز شریف انتظامیہ کے بجائے اپنے بل پر الیکشن لڑیں

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ ووٹ کو عزت دلوائیں اس کی بے عزتی نہ کریں، انتظامیہ کے بجائے اپنے بل پر الیکشن لڑیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے آج پھر مسلم لیگ ن پر تاک تاک کر وار کیے اور کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ بادشاہ کی طرح ملک میں آؤ، دربار میں سب کی حاضری لگواؤ اور الیکشن کی ہوا بناؤ، ساری کوششیں کرنے کے باوجود ان کی ہوا نہیں بن رہی، انہیں اپنے گھر پنجاب میں انڈوں اور ٹماٹروں کا سامنا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ڈیلیور کرکے ہی اپنی اسپیس واپس لے سکتی ہیں، ہر الیکشن میں کچھ لوگ یہ تاثر دیتے ہیں کہ ان کی حکومت آرہی ہے، ان لوگوں کو عوام بہترین جواب دیں گے۔

Comments are closed.