جنوبی افریقا میں جوہانسبرگ کے قریب کچی آبادی میں زہریلی گیس لیکج سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا میں جوہانسبرگ کے مشرقی علاقے بوکس برگ میں مبینہ گیس لیکج کے باعث مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقی صوبے گؤٹینگ کی مقامی حکومت نے گیس لیکج کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوہانسبرگ کے قریب مشرقی علاقے بوکس برگ میں مبینہ گیس لیکج کے باعث 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
گوٹینگ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جائے واقعہ کا دورہ کیا ہے، واقعے سے متعلق تمام حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، جلد ہی ملوث افراد کا پتا لگا لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں بتایا گیا تھا کہ 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم اب ہلاکتوں کے درست تعداد سامنے آ گئی ہے، تمام ہلاک شدہ افراد کی لاشیں علاقے میں بکھری ہوئی تھیں، یہ مناظر انتہائی افسوسناک تھے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقی میڈیا نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ گیس لیکج کے واقعے کا تعلق علاقے میں ہونے والی غیر قانونی کان کنی سے ہے۔
Comments are closed.