اسلام آباد(وقائع نگار)حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کیلیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پرقید اور جرمانے کی سزا کے لیے قانون سازی ہوگی، نئے قانون کا اطلاق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہیکہ ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لیے بھی قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک ساتھ لاسکیں گے، ملک میں ایک لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔اس وقت ذریعہ آمدن ظاہر کیے بغیر 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی پاکستان لانے کی اجازت ہے۔
Trending
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
حکومت کا بجٹ کی آڑ میں اہم قوانین بھی لانے کا فیصلہ
Prev Post
Comments are closed.