اسلام آباد ( ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ یو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کی گذشتہ تین ماہ سے رکی ہو ئی پنشن اور دیگر واجبات فوری طور پر ادا کیے جا ئیں ،تاکہ بزرگ شہری مسائل کا شکار نہ ہوں ، انھوں نے کہا ریڈیو پاکستان کے سابق ملازمین اپنی ساری زندگی قومی ادارے کی خد مت کر نے کے بعداپنی پنشن اور دیگر بقایا جات کے حصول کے لیے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں ، حکو مت پاکستان اور وزیر اطلاعات ریٹائرڈ ملازمین کے اس مسئلے کو تر جیحی بنیادوں پر حل کریں ،ایک طر ف تو حکو مت اور وزارت اطلاعات میڈیا کی حقوق کی بات کر تے ہیں اور دوسری طرف میڈ یا سے وابستہ ریٹا ئرڈ ملازمین کا استحصال کیا جا رہا ہے ،میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے حق کے لیے اس جہدو جہد میں اُن کا بھر پور ساتھ دے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریڈ یو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہا وزیر خزانہ اسحق دار کی جانب سے ریڈیو پاکستان کو کمرشل ادارہ قرار دے کر نظر انداز کر نا انتہائی افسوس ناک ہے ، ریڈ یو پاکستان قومی اثاثہ ہے ، جو کہ زرائع ابلاغ میں اہمیت کا حا مل ہے ، تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے حوالے سے اس ادارے کا اہم کردار ہے ، پاکستان کے قیام کا سب سے پہلے اعلان بھی ریڈیو سے ہی ہوا تھا آج بھی ملک کے دور افتادہ علاقوں میں ریڈ یو کو سنا جا تا ہے ،انھوں نے کہا حکومت ریڈیو کے ریٹا ئرڈ پنشنرز کے بقایا جات اور پنشن فوری طور پر ادا کر ے تا کہ وہ موجودہ مہنگائی میں اپنی ضروریات پوری کر سکیں ۔
Trending
- لاڑکانہ ، او پی ایف کالونی میں بچی گٹر میں گر کر جاں بحق
- فیض حمید کا کورٹ مارشل شفاف عدالتی عمل ہے ، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ، ترجمان پاک فوج
- بڈیانہ چونڈہ روڈ پر تیز رفتار کار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، 3 مزدور جاں بحق
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش
- مولانا فضل الرحمان کا 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرنے کا اعلان
- اسلام آباد پولیس کارروائی ، غیر قانونی طور پر مقیم 539 افغان باشندے گرفتار
- آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان ، پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہونگے
- پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ، صدر،وزیراعظم،فیلڈ مارشل کی مبارکباد
- لاہور، جی او آر ون میں پولیس اہلکار گھر میں واردات کے دوران پکڑا گیا
- راولپنڈی: لڑکی کے بال زبردستی کاٹنے کی ویڈیو وائرل، 3 افراد گرفتار
Comments are closed.