چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شما لی وزیرستان کے علاقے

STUDENTS AND FACULTY MEMBERS OF THE LEGEND COLLEGE, MULTAN VISITING SENATE MUSEUM AT PARLIAMENT HOUSE, ISLAMABAD ON JUNE 12, 2023.

پریس ریلیز
سینیٹ سیکرٹریٹ
میڈیا ڈائریکٹوریٹ

اسلام آباد(12 جون 2023)ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شما لی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور امن کی بقا کیلئے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی دی گئی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔
محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ دہشت گردانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں بے مثال اورقابل فخر ہیں۔پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی شما لی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
*********

 

Comments are closed.