کارانداز پاکستان اور ویزپرو(Vizpro) کا پاکستان میں ریٹیلرٹوڈسٹری بیوٹر پیمنٹ کی ڈیجٹائزیشن

کارانداز پاکستان اور ویزپرو(Vizpro) کا پاکستان میں ریٹیلرٹوڈسٹری بیوٹر پیمنٹ کی ڈیجٹائزیشن کو تیز
کرنے کیلئے شراکت داری کا اعلان

پاکستان میں مالی شمولیت اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرنے والا نمایاں ادارے کارانداز پاکستان نے ڈیجیٹل پیمنٹس ایکو سسٹم میں بڑے ادارہ وزپرو(Vizpro) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔اس اشتراک کا مقصد ڈسٹریبیوٹرز اور ریٹیلرز کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ای منی تک آسان رسائی کے اہم چیلنج سے نمٹنا ہے۔ یہ شراکت داری کارانداز کے ”پائلٹ ٹو سکیل“ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد مالیاتی شعبہ میں جدت کو فروغ دینے اور تبدیلی کے منصوبوں کو وسعت دینا ہے۔

اشتراک کی بنیادی توجہ ریٹیلر ٹو ڈسٹری بیوٹر پیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن میں سہولت فراہم کرنا، مرچنٹس کیلئے راست آئی ڈیز متعارف کرانا اور مرچنٹ لینڈنگ فریم ورک کو دیکھتے ہوئے موجودہ کاروباری ماڈل کوبہتر بنانا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد بلخصوص روز مرہ کی اشیاء یعنی فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز (ایف ایم سی جی) شعبہ کے اندر ڈیجیٹل پیمنٹ کی کارکردگی، سہولت اور سیکورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔

وقار الحسن، سی ای او، کاراندا پاکستان نے کہا ” ہمارا وژن پاکستان میں مالی شمولیت کو فروغ دینا اورڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ ہمیں ٹرانسفارمیشن کے اس اقدام کے حوالے سے ویزپرو(Vizpro) کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے کیونکہ یہ افراد اور کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل مالی خدمات تک بلا رکاوٹ رسائی کے ساتھ بااختیار بنانے کے ہمارے مشن کے ہم آہنگ ہے۔ ڈیجیٹل پیمنٹس ایکو سسٹم کو متحرک کرنے میں ویزپرو(Vizpro) کی مہارت سے استفادہ کرتے ہوئے ہم ملک میں مرچنٹ پیمنٹس میں انقلاب اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔یہ شراکت داری ہمارے جامع اور مالیاتی ایکو سسٹم کی تشکیل کے سفر کی طرف ایک اہم قدم ہے جو پاکستان بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنارہا ہے۔ ”

شرجیل مرتضیٰ، ڈائریکٹر ڈیجیٹل فنانشل سروسز، کارانداز پاکستان نے کہا ” ہمار ا عزم پاکستان میں متحرک اور جامع مالیاتی منظر نامے کی تشکیل کیلئے ڈیجیٹل جدت کی صلاحیت کو بروئے کارلانا ہے۔ ویزپرو(Vizpro) کے ساتھ ہماری شراکت داری اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ہمارا ہدف دوطرفہ قابل عمل ڈیجیٹل پیمنٹس کو اختیارکرنے میں سہولت فراہم کرتے ہوئے ویزلنک ایپ کی رسائی تک صارفین کے بلارکاوٹ تجربے کو ترجیح دے کرملک بھر میں ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹس میں انقلاب لانا ہے۔ یہ شراکت داری ڈیجیٹل پیمنٹس کے منظر نامے میں تبدیلی لانے کے لیے جدت طرازی کو فعال کرنے اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے ہمارے عزم کی واضح مثال ہے۔”

ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کومتحرک کرنے میں مہارت اور مضبوط عزم کی بناپر ویزپرو(Vizpro) کا بطور شراکت دار انتخاب کیا گیا ہے۔ یونی لیور پاکستان کیلئے بہتر منظم ڈسٹری بیوٹر کے طور پر ویز پرو(Vizpro) قیمتی صنعتی آگاہی اور تاجروں کے ساتھ موجودہ تعلقات کے حوالے سے بصیرت رکھتا ہے۔شراکت داری کی ابتدائی توجہ لاہورکی طرف مرکوز کی جائے گی لیکن پاکستان بھر کے دیگر شہروں اور قصبوں تک بھی اس پروگرام کو توسیع دی جائے گی۔ یہ توسیع کارنداز اور ویزپرو(Vizpro) کے مشترکہ ہدف کو نمایاں کرتی ہے تاکہ ڈیجیٹل ادائیگی کے منظر نامے پر نمایاں اثرات مرتب ہوسکیں جس سے ملک بھر میں کاروبار اور کمیونٹیز کو فائدہ پہنچے گا۔

اکبر ایوب خان، سی ای او، ویزپرو (Vizpro) نے شتراک داری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ” ویزپرو(Vizpro) اور کارانداز پاکستان کے درمیان اشتراک ریٹیل سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن کے ویزپرو(Vizpro) کے آپریشن میں اضافہ اور ریٹیلرز کو کیش لس کرنے میں مدد دینے میں اہم ثابت ہوگا۔ویزپرو(Vizpro) ڈیجیٹل فنانس میں کارانداز کی مہارت اور موجودگی سے فائدہ اٹھانے کا خواہش مند ہے۔مجھے یقین ہے کہ ویزپرو(Vizpro) کا ڈسٹری بیوشن ماڈل اور اس سے وابستہ ریٹیل سپلائی چین کے حوالے سے گہرا علم اس شعبہ میں دیگر مواقعوں سے فائدہ اٹھانے اور کارانداز کے ساتھ مزید طویل المدتی اشتراک کی راہیں کھولنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔”

پراجیکٹ کے دائرہ کار کے تحت کارانداز اور ویزپرو(Vizpro) سکیلنگ آپریشنز اور بزنس ڈویلپمنٹ اور ویزلنک ایپ کے بارے میں آگاہی، اور راست پی ٹو ایم (پرسن ٹو مرچنٹ) کے استعمال کے کیس کو فعال کرنے میں تعاون کریں گے۔اس شراکت داری کا مقصد ایک قابل اعتبار اور موثر ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام بنانا ہے جو صارفین اور ڈسٹری بیوٹر کیلئے لین دین کو آسان بنائے گا۔

Comments are closed.