اسلام آباد ( ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ یو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کی گذشتہ تین ماہ سے رکی ہو ئی پنشن اور دیگر واجبات فوری طور پر ادا کیے جا ئیں ،تاکہ بزرگ شہری مسائل کا شکار نہ ہوں ، انھوں نے کہا ریڈیو پاکستان کے سابق ملازمین اپنی ساری زندگی قومی ادارے کی خد مت کر نے کے بعداپنی پنشن اور دیگر بقایا جات کے حصول کے لیے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں ، حکو مت پاکستان اور وزیر اطلاعات ریٹائرڈ ملازمین کے اس مسئلے کو تر جیحی بنیادوں پر حل کریں ،ایک طر ف تو حکو مت اور وزارت اطلاعات میڈیا کی حقوق کی بات کر تے ہیں اور دوسری طرف میڈ یا سے وابستہ ریٹا ئرڈ ملازمین کا استحصال کیا جا رہا ہے ،میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے حق کے لیے اس جہدو جہد میں اُن کا بھر پور ساتھ دے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریڈ یو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہا وزیر خزانہ اسحق دار کی جانب سے ریڈیو پاکستان کو کمرشل ادارہ قرار دے کر نظر انداز کر نا انتہائی افسوس ناک ہے ، ریڈ یو پاکستان قومی اثاثہ ہے ، جو کہ زرائع ابلاغ میں اہمیت کا حا مل ہے ، تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے حوالے سے اس ادارے کا اہم کردار ہے ، پاکستان کے قیام کا سب سے پہلے اعلان بھی ریڈیو سے ہی ہوا تھا آج بھی ملک کے دور افتادہ علاقوں میں ریڈ یو کو سنا جا تا ہے ،انھوں نے کہا حکومت ریڈیو کے ریٹا ئرڈ پنشنرز کے بقایا جات اور پنشن فوری طور پر ادا کر ے تا کہ وہ موجودہ مہنگائی میں اپنی ضروریات پوری کر سکیں ۔
Trending
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
- ‘واجبات جمع کرائیں۔ ورنہ جائیدادوں کی الاٹمنٹ منسوخ’
- بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک بھر میں احتجاج
Comments are closed.