انٹر پینورشپپروگرام طلبات کیلئے بزنس سیکھنے کا سنہری موقع،بھرپور فائدہ اٹھائیں،احسن ظفر بختاوری
پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل،ان کی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں،صدر آئی سی سی آئی
اسلام آباد()صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا 52فیصد ہیں،ان کی بھرپور شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، ان ممالک کی ترقی کا راز بھی یہی ہے۔بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے انٹر پینورشپ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،لاکھوں کی تعداد میں یونیورسٹیز سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کو سرکاری اور نجی شعبے میں کھپانا ممکن نہیں،نوجوان روزگار تلاش کرنے کے بجائے انٹر پینورشپ کو فروغ دے کر روزگار بانٹے والے بنیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زاہتمام طلبات کیلئے انٹر پینورشپ پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجو کیشن پروفیسر آفتاب طارق،اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی پرنسپلز اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری سکول و کالجز 50،60سال پرانے ہو چکے ہیں ان کی از سرے نو تعمیر ناگزیر ہو چکی،اس حوالے سے آؤٹ آف دی باکس سوچ اور فکر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری سکولز اور کالجز میں آئی ٹی کی تعلیم پر توجہ دی جانی چا ہیے،اسلام آباد کو آئی ٹی کا حب بنانے کیلئے اسلام آباچیمبر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کے انٹر پینور شپ پروگرام کے تحت طلباء کو انٹر پینور شپ کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے کی تعلیم دینے کیلئے بھی تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کالج فار گرلز میں آئی ٹی لیب کیلئے وہ ذاتی حیثیت میں سرمایہ فراہم کریں گے،اسی طرح دیگر کالجز میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد کی کاروباری شخصیات کو شامل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہر سکول اور کالج میں آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کیلئے ایک کمرہ مختص کر کے ان کیلئے تعلیم کا بندوبست کرنا چاہیے۔صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ آئی سی سی آئی کا یہ پروگرام اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلباء کیلئے بڑا موقع ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے دوران ہی بزنس سیکھ لیں اور جب وہ تعلیمی اداروں سے فارغ ہوں تو وہ بجائے روزگار تلاش کرنے کے روزگار دینے والے بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ،آئی ٹی ایسا شعبہ ہے جس میں نوجوانوں کیلئے سب سے زیادہ انٹر پینورشپ کے مواقع ہیں،موجودہ بجٹ میں حکومت نے انٹر پینورشپ کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں خو خوش آئند ہیں،انٹر پینوشپ کے فروغ کیلئے حکومت آسان اقساط پر نوجوانوں کو قرض مہیا کرے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کا یہ انٹر پینور شپ پروگرام پہلا قدم ہے ہم اس کو مزیدآگے لے کر جائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر انجینئر اظہر السلام نے کہا کہ نوجوانوں کو محنت اور دیانت کے ساتھ کام کی ضرورت ہے،بزنس مین معاشرے کا اصل ہیرو ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد کو روزگار ملتا ہے،نوجوانوں ایسے لوگوں کو آئیڈیالائیز کریں جنہوں نے محنت اور ایماندار کے ذریعے اپنا نا م بنایا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف ڈی ای پروفیسر آفتاب طارق نے کہا کہ میں اسلام آباد چیمبر کا مشکور ہوں جنہوں نے یہ بہترین قدم اٹھایا ہے،حقیقت میں ہمارے نوجوانوں کو انٹر پینور شپ کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے طلباء اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔پروگرام کی افتتاحی تقریب میں سابق صدر ظفر بختاوری ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی مقصود تابش،پروین خان، مختلف کالجز کی پرنپسلز صباء فیصل،ڈاکٹر فردوس زہرہ،شازیہ رضوی،فاطمہ مبین،سعدیہ عزیز،فرح حامد،شازیہ وزیر،سعدیہ ابرار،حمیرہ آغا،زبیرہ مغل،روزینہ فہیم،میڈم آسیہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔
Trending
- سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
- سی سی پی کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
- پٹوار سیکرٹریٹ
- جعلی شادی کرنے والی خوبرو حسیناؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا
- ڈائریکٹر ایف آئی اے ہمایون سندھو کے بھیانک جرائم بے نقاب
- کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہاوسنگ فاونڈیشن کے اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- جدہ: پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں دیے گئے عشایے سے شیخ سعید ، معسود احمد پوری، چوہدری اکرم گجر و دیگر شخصیات خطاب کر رہی ہیں
- وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری
- یونان کشتی حادثہ 38 ایف آئی اے ملازمین کی نوکریاں بھی لے گیا! تمام بڑے افسران محفوظ ؟
- فروری 2025 تک توانائی کے شعبہ کے بہت سے منصوبوں پر عمل درآمد ہو جائے گا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی پریس کانفرنس
Comments are closed.