اسلام آباد (ظفر ملک)وفاقی دارالحکومت میں بیٹھ کر پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آن لائن جعلی ادویات فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔مکروہ دھندے میں پمز کا حاضر سروس ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اس کے دو ساتھی ملوٹ نکلے ۔ایف آئی اے نے دو ملزمان کو گرفتار کر تفتیش شروع کردی ۔آ
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی میں
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے
گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر احمد فرحان اور عاطف فیاض شامل
ملزم احمد فرحان پمز ہسپتال میں بطور ایسوسیٹ پروفیسر تعینات ہے
ملزمان آن لائن فارمیسی کے ذریعے بین شدہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کر رہے تھے
ملزمان نے emedz.net کے نام سے ویب سائٹ بنا رکھی تھی۔
ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان پاکستان اور سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی جعلی جنسی ادویات فروخت کرتے تھے اور اہنے گاہکوں سے بھاری رقم وصول کرتے رہے ملزمان لوگوں کو متاثر کرنے کے لئے سٹیرائڈز کا بے درغ استعال کرتے رہے جس سے کئی لوگوں کے گردے ہی فیل ہو گئے ۔ذرائع کا کہنا کہ ایف آئی اے نے جعلی ادویات تیار کرنے والی میڈیسن فیکٹریوں اور پیکنگ کرنے والی کمپنیوں کا بھی سراغ لگا لیا ہے اور گرفتار دونوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا گیا۔ملزمان سے جنسی ادویات لینے والوں میں کئی با اثر افراد بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر ایف آئی اے پر ہتھ ہولا رکھنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں
Trending
- یونان کشتی حادثہ : غفلت اور بدعنوانی پر 13 افسران برطرف، تمام اپیلیں مسترد
- اسلام آباد ہائی کورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
- عدالت کا بڑا فیصلہ : شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- بلوچستان میں ایڈز بے قابو ،3303 کیس رپورٹ ، ایک سال میں 452 اموات
- نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام ،متعدد دہشتگرد ہلاک
- آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال
- کراچی : نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال لاپتہ ، عوام کا شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بند
- پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا، افواہیں سازش کا حصہ ہیں : عطا اللہ تارڑ
- این اے 18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کر دیے
Comments are closed.