اسلام آباد(زورآور نیوز) اسلام آباد کی 3 قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کو اسلام آباد کی قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لئے 21 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 شامل ہیں۔حلقہ این اے 46 کے لئے 4 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، این اے 47 کے لئے مقابلہ سخت رہا، 12 امیدواروں نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں دیں، این اے 48 سے 5 امیدواروں نے ٹکٹوں کے لئے درخواستیں دیں۔این اے 46 میں سید ذیشان شاہ، نور اعوان اور انجم عقیل کے درمیان ٹکٹ کے لئے مقابلہ ہے، این اے 47 سے ڈاکٹر طارق فضل چودھری، شیخ عنصر عزیز، ذیشان شاہ اور وقار احمد کے درمیان مقابلہ سخت ہوگا، این اے 48 سے چودھری رفعت جاوید امیدواروں میں شامل ہیں۔انٹرویو کمیٹی تینوں حلقوں سے تین تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے درخواستیں مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بھجوائے گی۔
Trending
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
Comments are closed.