لاہور)سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ و سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سابق خاتون اول کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی، تمام فریقین نے رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں۔نیب رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ نیب میں سابق خاتون اول کیخلاف دو انکوائریز جاری ہیں، اینٹی کرپشن نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے، پولیس کے مطابق ان کے پاس سابق خاتون اول کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کی رپورٹس کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست نمٹا دی۔
Trending
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
Comments are closed.