لاہور (بیورورپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نیموٹر سائیکل پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف دائر درخواستوں پرسماعت کی ، عدالت نے لاہور کی سٹرکوں پر ٹریفک وارڈنز کا جگہ جگہ سڑک بلاک کرکے چالان کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے شہری پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے ، پہلے10دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں، آدھی سٹرک بلاک کرکے وارڈنز چالان کر رہے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔عدالت نے سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ انڈرپاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کرسکا، چیف انجینئرایل ڈی اے کوخودبخود مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔عدالت نے پانی کھڑا ہونے سے اردگرد کے گھروں کے متاثرہونے پر رپورٹ طلب کرلی جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی گئی۔
Trending
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
ہیلمنٹ نہ پہننے والے ہوشیار
Prev Post
Comments are closed.