تھوراڑ میں انسانی شکل سے ملتا جلتا بکری کابچہ پیدا

علماء کرام نے ہدایت کی کہ قیامت کی نشانیاں ہیں ہمیں ہمیشہ استغفار کرنا چاہیے

راولاکوٹ تھوراڑ کے نواحی گاؤں چل میں انسانی شکل سے ملتا جلتا بکری کا بچہ گزشتہ روز بروز ہفتہ کو پیدا ہوا علاقے میں خوف ہراس سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل علماء کرام نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ قیامت کی نشانیاں ہیں ہمیں ہمیشہ استغفار کرنا چاہیے تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ (تھوراڑ) کے نزدیکی گاؤں چل میں بکری کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدایش ایک نارمل دوسرے بچے کی انسان کے چہرے سے ملتی جلتی شکل ہے

اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں شکر کی اہمیت کو بہت زیادہ اجاگر کیا ہے شکر کے متعلق قرآن پاک میں بہت سی آیات ملتی ہیں اللّٰہ تعالیٰ شکر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اور ناشکری کرنے والوں کو اللّٰہ تعالٰی نے اپنے عذاب سے ڈراتے ہوئے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ
“اور اگر تم نے ناشکری کی تو یقین جانو میرا عذاب بڑا سخت ہے”
اللّٰہ رب العزت نے انسان کو اتنی نعمتوں سے نوازا ہے کہ انسان ان نعمتوں کو شمار نہیں کر سکتا انسان سوچتا ہے کہ مجھے فلاح چیز کی ضرورت ہے، فلاح کے پاس یہ چیز ہے میرے پاس کیوں نہیں ہے، فلاح کو اللّٰہ نے یہ دے دیا مجھے کیوں نہیں دیا، لیکن اگر یہی انسان چند لمحوں کے لیے اللّٰہ کی عطا کردہ ان نعمتوں کے بارے میں سوچے جو اللّٰہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہیں، ان میں سے بہت سی ایسی نعمتیں ہیں جو اللّٰہ رب العزت نے اسے بن مانگے عطا کی ہیں جن کے لیے بہت سے لوگ اللّٰہ کے سامنے گڑگڑاتے ہیں تو انسان حقیقی معنوں میں اللّٰہ کا شکر ادا کر سکتا ہے. اللّٰہ تعالٰی نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ہم ایک وقت میں ایک ساتھ اللّٰہ تعالٰی کی عطا کردہ بہت سی نعمتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہوتے ہیں.

Comments are closed.