ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ کے قریب مبینہ طور قتل

ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

7 اپریل رات کو کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون پر تشدد کیا۔ 8 اپریل علی الصبح چنی گوٹھ کے قریب اسی ٹرین سے مبینہ طور خاتون کو ٹرین سے گرایا گیا ۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی ۔ خاتون پر تشدد ویڈیو میں نظر آنے والے بچے ایک تصویر میں مقتولہ کے پاس کھڑے ہیں ۔ 30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا ۔ میر حسن ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے الزام میں پہلے سے ہی گرفتار ہے ۔ تشدد کے بعد خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ! ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟ ورثاء کا خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

Comments are closed.