حکومت کے جاتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ہزار پوائنٹس کا آضافہ

کراچی(زور آور نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار 815 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا منفی دن رہا اور دن کا اختتام 419 پوائنٹس کمی کے بعد 47 ہزار 808 پوائنٹس پر ہوا تھا۔دوسری جانب ایم ایس سی آئی نے پاکستان کے مزید 15 اسٹاکس کو فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں اب پاکستان کے 58 کمپنیاں شامل ہوگئی ہیں، ایم ایس سی آئی کے فیصلے کا نفاذ یکم ستمبر سے ہوگا۔ادھر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 288 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر287 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں 50 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

 

Comments are closed.