کراچی(بیورورپورٹ )روپے کی قدر پھر سے کم ہونے لگی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے 74 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں 2 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر 287 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 188 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 230 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
Comments are closed.