روپیہ کو ڈالر نے مسلسل رگڑا دیدیا،288روپے دس پیسے میں فروخت

لاہور(زور آور نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو کر 288.10 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287.91 روپے پر بند ہوا تھا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز 600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے تھی۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے۔پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا اور 615 پوائنٹس اضافے سے 48044 پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز 100 انڈیکس 956 پوائنٹس کم ہو کر 47 ہزار 429 پر بند ہوا تھا۔

 

Comments are closed.