عالمی پیداوار میں کمی کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں۔برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل اور امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائدکی کمی دیکھی گئی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران برطانوی خام تیل 75 ڈالر اور امریکی خام تیل 70 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے سعودی عرب اور روس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے لیے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کا فیصلہ رائیگاں چلا گیا۔خیال رہے کہ سعودی وزارت توانائی نے خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کی رضاکارانہ کمی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگست کے آخر تک پیداوار میں کمی جاری رہےگی۔گزشتہ ماہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے 35 ویں اجلاس میں پیداواری کوٹےکے حوالے سے رضاکارانہ کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد تیل پیدا کرنے والے ممالک قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں اس لیے وہ پیداوار میں کمی کے ذریعے تیل کی قیمتوں میں اضافہ چاہتے ہیں۔
Trending
- آئی ایس ایس آئی نے چائنا میڈیا گروپ کے تعاون سے “چائنا ان سپرنگ: چائنا آپر چونیٹی شیئرڈ بائی دا ورلڈ” کے موضوع پر سیمینار کی میزبانی کی
- جعفر ایکسپریس حملہ: حقائق اور ردعمل سامنے آنا چاہئے
- تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اجمل بلوچ
- اسلام آبادپولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری
- کرکٹ کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا
- چیمپئنز ٹرافی2025ء
- سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران کا راجہ عظیم الحق مہناس کے والد کی وفات پراظہارتعزیت
- آسٹریلیا پاکستان میں خواتین کی بلائنڈ کرکٹ کو سپورٹ کر رہا ہے
- جامعہ ہری پور میں ایک یادگار دن
- آئی ایس ایس آئی نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے انٹرنز کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
Prev Post
Next Post
Comments are closed.