اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 23 کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 74 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہے۔
مالی سال 23 کےآخری ہفتےمیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 40 کروڑ 47 لاکھ ڈالر بڑھے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.46 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر اضافے سے 5.28 ارب ڈالر رہے۔
Comments are closed.