من پسند پراسیکیوٹرز کو پروفیشنل فیس کی مد میں خلاف ضابطہ کڑوڑوں روپے ادا کیئے گئے
من پسند پراسیکیوٹرز کو بھاری فیس ادائیگی کیلئے مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خطوط لکھے گئے
پراسیکیوشن برانچ اور پرائیوٹ کونسلز کو کتنی ادائیگیاں کی گئی درست اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں
کوآپریٹو سوسائٹیز کے اکثر متاثرین سرکاری ملازمین ہیں رقم ادائیگی کے باوجود سالوں سے پلاٹس سے محروم ہیں
ہاؤسنگ سوسائٹیز منیجنگ کمیٹیوں کے خلاف ہماری شکایات پر کاروائی زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھتی
پروفیشنل فیس ادائیگیوں میں بےضاطگیایوں کے ذمہ دار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ اور منیجنگ کمیٹیاں ہیں۔ماہرین قانون کی رائے
اسلام آباد(, نمائندہ خصوصی) کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ میں رشوت کو قانونی حیثیت فراہم کرنے کیلئے من پسند پراسیکیوٹرز کو خلاف ضابطہ پروفیشنل فیس کی مد میں کڑوڑوں روپے ادائیگیاں کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹ میں تعینات افسران نے مختلف مواقعوں پر پروفیشنل فیس ادائیگی کیلئے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خطوط بھیجے اور اکثر کیسسز جن میں لاکھوں روپے فیس ادا کی گئی ایک یا دو تاریخوں میں اپنے اختتام کو پہنچ گئے اس متعلق معلومات فراہم کرنے اور درست اعدادوشمار معلوم کرنے کیلئے سیکرٹری،رجسٹرار اور سرکل رجسڑار آفس کو متعدد بار اطلاعات تک رسائی کے قانون کے مطابق خطوط لکھے گئے لیکن کسی بھی ذمہ دار نے جواب نہیں دیا زرائع کے مطابق بےضاطگیایوں کی شکایات پر سابق ڈپٹی رجسٹرار اور سرکل رجسڑار مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اپنی عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کرتے ساتھ ہی مخصوص پراسیکیوٹرز کو ان کیسوں کی مد میں بھاری فیسیں ادا کرنے کیلئے خطوط بھی لکھتے رہے اسی متعلق چیف کمشنر اسلام آباد کو ایک شہری نے ثبوتوں سمیت انکوائری کی درخواست دی جو تعطل کا شکار ہو گئی ہے
پروفیشنل فیس لوٹ مار کا قانونی راستہ ہے جس کیلئے ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی منیجنگ کمیٹیاں ملکر لوٹ مار کرتی رہی ہیں
Comments are closed.