کراچی(زور آور نیوز)پاکستانی روپے کا تاریخی زوال، امریکی کرنسی کا اڑان کا نہ رکنے والا سلسلہ تاحال جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر 88 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 301 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر برقرار ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 110 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 640 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

Comments are closed.