نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے مرحوم شوہر کی وراثت سے حصہ لینے کے لیے وکیل سے رابطہ کرلیا۔ عامر لیاقت حسین کی زندگی میں اُن کی نازیبا ویڈیوز لیک والی اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ طویل عرصے بعد منظرِ عام پر آئی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دانیہ شاہ کی اپنے وکیل کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانیہ کے وکیل نے ایک حیران کُن انکشاف کیا۔ وکیل نے کہا کہ لوگ مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں، تو میں آج سب کو بتا دوں کہ میں مظلوم لوگوں کی امداد کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ میری امداد کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ حاصل کرنے کے لیے مجھ سے مدد طلب کی ہے اور اس کام کے لیے میں نے دانیہ شاہ سے دو کروڑ روپے مانگے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ دانیہ شاہ مجھے دو کروڑ روپے دینے پر راضی ہوگئی ہیں تو میں اب دیکھتا ہوں کہ کون دانیہ شاہ کو عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ لینے سے روکے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں دانیہ شاہ کے ساتھ ہوں اور میں اللہ کے حکم سے اُنہیں عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ دلوا کر رہوں گا۔ واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کے نکاح میں رہتے ہوئے اُن کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کردی تھیں جس کے بعد عامر لیاقت حسین شدید ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔ عامر لیاقت حسین کا سوشل میڈیا پر بہت مذاق بنا تھا اور 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔
Trending
- چکوال : غیر قانونی بلیو ورلڈ سٹی کے اہم مہرے بابو لوہار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا
- وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا استعفیٰ دینے کے لیے شرط عائد
- راولپنڈی: صادق آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، لاکھوں روپے چرانے والا ملزم گرفتار
- سابق آئی جیز کی ایسوسی ایشن کا شہید ایس پی عدیل اکبر کے کیس کی آزادانہ تحقیقات کے لیے وزیراعظم کو خط
- لاہور: بھارتی خفیہ ایجنسی کا جاسوس گرفتار، ہتھیار، ڈرونز اور سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات برآمد
- جہلم ، کھیت میں داخل ہونے پر گائے کی ٹانگ کاٹنے کا الزام ، 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی: نجی ٹی وی کے رپورٹر کی ٹارگٹ کلنگ کی سازش ناکام، 3 اجرتی قاتل گرفتار
- سوڈان: دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کا حملہ ، 460 افراد قتل
- کراچی، کورنگی میں تیز رفتار ڈمپر کی کھڑی موٹرسائیکلوں کو ٹکر ، ایک شخص جاں بحق
- ویمنز ورلڈ کپ: جمیمہ راڈریگز کی تاریخی اننگز، بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
Comments are closed.