اسلام آباد(وقائع نگار)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے تعطل کے شکارمعاہدے بارے بھی آگاہ کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر امریکی سفیر کی جانب سے وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، امریکی سفیر آئی ایم ایف سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔
Trending
- Leon free spins – Πληρωμές, μέθοδοι ανάληψης και ταχύτητα στο Leon Casino
- Leon App λήψη – πλήρης οδηγός για Έλληνες παίκτες
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
آئی ایم ایف معائدہ ،حکومت نے امریکہ سے مدد مانگ لی
Next Post