ڈی ایم اے ، ایم سی آئی کی جانب سے فلاور مارکیٹ ، ایف ایٹ، اسلام آباد میں باقی بچ جانے والی چھ دکانوں کی کامیاب نیلامی کا انعقاد

ڈی ایم اے ، ایم سی آئی کے پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ نے فلاور مارکیٹ ایف ایٹ کی چھ دکانوں کی نیلامی کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس سے پہلے کی گئی نیلامی میں پانج دکانوں کے لائیسنسیز نے مطلوبہ رقم جمع کروائی تھی جبکہ 6 کامیاب بولی لگانے والوں نے مطلوبہ واجبات وقت پے ادا نہیں کیے ان بولی دہندگان کی سیکیورٹی کی رقم نا صرف ایم سی آئی کی جانب سے ضبط کی گئی بلکہ ان حضرات کو پیپرا قوانین کی خلاف ورزی پے بلیک لسٹ کرکے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ائی کی ہدایت پے دوبارہ پیپرا قوانین کے مطابق باقی ماندہ چھ دکانوں کی آکشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ان دکانوں کو ماہوار کرایہ کی بنیاد پے آکشن کے لیے پیش کیا گیا جو سی ڈی اے / ایم سی آئی کی تاریخ میں ریکارڈسطح پر رینٹ آوٹ کی گئی۔ سب سے کم لگائی جانے والی بولی کا ماہوار کرایہ 75 ہزار جبکہ کارنر شاپ کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے بولا گیا جس کی نظیر ماضی میں کی گئی کسی بھی بیلیٹنگ یا آکشن سے کئی گنا زیادہ تھی جس سے ثابت ہو اکہ اوپن آکشن کا جو طریقہ اپنایا گیا ہے یہ سب سے کامیاب رہا۔ اس طرح لگائی جانے والی بولی سے سالانہ حاصل ہونے والی کل آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا جو کہ لگ بھگ بہتر لاکھ روپے سالانہ بنتا ہے۔ جس سے ایم سی آئی کو ایک اچھا خاصہ ریوینیو حاصل ہو گا۔ اس سے پہلے دکانوں کا کرایہ انتہائی کم تھا جس سے ایم سی آئی کو حاصل ہونے والا ریوینیو بھی بہت کم تھا لیکن موجودہ ڈی ایم اے ، ایم سی آئی انتظامیہ کی کاوشوں سے ایم سی آئی ایک اچھاریوینیو پیدا کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی نیلامی اوپن آکشن کے ذریعے ہی منعقد کی جائے گی۔

Comments are closed.