اسلام آباد(24 جولائی2023) ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملک بھر اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں شدید طغیانی کے باعث سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریسکیو حکام کو ہدایات جاری کیں کہ سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کریں اور ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کے لئے موثر اقدامات اورنشیبی علاقوں کی آبادیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔چیئرمین سینیٹ نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ نے سیلابی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔چیئرمین سینیٹ نے حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.