اسلام آباد( وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی تھانہ ترنول میں درج 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت خارج کر دی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی۔ضمانت خارج ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کچہری سے روانہ ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ، دونوں رہنماؤں کو تیز قدموں کیساتھ گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے ایک ہی گاڑی میں روانہ ہو گئے۔خیال رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ترنول میں درج 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں درخواست ضمانت 19 جون تک منظور کی تھی۔منگل کو عدالت نے سماعت کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ دوران سماعت فاضل جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کل آپ کدھر تھے؟۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیف کمشنر آفس میں درخواست کے معاملے پر مصروف تھا۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر آپ کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا،میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، 19 جون کو دیگر شریک ملزمان کی بھی ضمانتوں کی سماعتیں مقرر ہیں۔عدالت نے 19 جون تک شاہ محمود قریشی کی تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کری تھی۔
Trending
- اسلام آباد کلب کے کرکٹ فیلوز کے اعزاز میں پُرتکلف ہائی ٹی کا اہتمام
- میرپورخاص میں 8 سالہ بچی کا لرزہ خیز قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی اور دم گھٹنے کا انکشاف
- سری لنکن کرکٹ ٹیم کا ملک واپسی کی درخواست ، وزیر داخلہ کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضمانت ، سری لنکن ٹیم پاکستان میں کرکٹ سیریز جاری رکھنے پر آمادہ
- پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعظم
- فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ فراہم کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو
- قومی اسمبلی ، 27ویں آئینی ترمیم منظور
- سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
- ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، ترک فوج کے 20 اہلکار جاں بحق
- چین میں اربوں ڈالر کی پونزی اسکیم چلانے والی چینی خاتون کو برطانیہ میں 11 سال قید کی سزا
- اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال، عدالتی کارروائیاں معطل
Comments are closed.