اسرائیلی فوج کی بربریت، رواں سال اب تک 570 فلسطینی بچے گرفتار کئے

اسرائیلی قابض فوج نے رواں سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 570 کمسن فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے جن میں مقبوضہ بیت المقدس سے 435 بچے بھی شامل ہیں۔فلسطین سینٹر فار پریزنر سٹڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کی گرفتاری کے کیسز 570 تک پہنچ گئے، جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے جب پچھلے سال کم عمر بچوں کی گرفتاری کے کیسز 485 تک پہنچ گئے تھے۔

 

 

زیر حراست افراد میں سے 29 کی عمریں 12 سال سے کم ہیں، جن میں دو بچے ریان ابو ریان 10 سال کی عمر کے ہیں اور ان کا تعلق سلوان قصبے سے ہے۔ ایک 10 سالہ بچہ عمر النطشہ کا تعلق بطن الحوا محلے سے ہے۔قابض پولیس نے یروشلم کے بچے محمد ابراہیم العباسی جس کی عمر صرف 6 سال تھی کو اس بہانے پولیس سٹیشن میں تفتیش کے لئے طلب کیا کہ اس کے پاس بندوق کی شکل کا پلاسٹک کا کھلونا ہے۔

Comments are closed.