اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ‘ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،وائٹ ہاوس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔

وائٹ ہاوس ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی اخبار کے جنگ بندی سے متعلق معاہدے کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ابھی تک کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے  امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور حماس کے درمیان غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے بدلے لڑائی میں پانچ دن کے وقفے کے ایک عارضی معاہدہ ہوگیا ہے۔ اسرائیل اور حماس  امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضا مند ہوگئیہیں اور فریقین نے جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر رضا مند ظاہر کردی ہے۔ امریکی اخبار نے کہا ہے لڑائی میں پانچ دن کے وقفے پر اتفاق کیا گیا ہے، ابتدائی 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کو رہا کرایا جاسکے گا۔

Comments are closed.