اسلام آباد(کرائم رپورٹر)سی پی او سیف سٹی اسلام آباد نے ایس پی ٹریفک کے ہمراہ ای الیون چوک مارگلہ روڈپر ہونیوالے تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس آفیسر سیف سٹی اسلام آباد کا ایس پی ٹریفک کے ہمراہ ای الیون چوک مارگلہ روڈ پر ہونیوالے تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔سی پی او سیف سٹی نے ایس پی ٹریفک کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ٹریفک کی ڈائیورشن کا مقررہ وقت اور جگہ کے متعلق بروقت آگاہ کیا جائے اور تعمیراتی کام کے دوران جب ٹریفک کو روکنا مقصود ہو تو متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لیکر روکا جائے۔ٹریفک اہلکار مسلسل ڈائیورشن ایریا میں موجود رہیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔ٹریفک اہلکار مستعدی سے ڈیوٹی سر انجام دیں تاکہ کوئی ایسا حادثہ پیش نہ آئے جس سے جانی یا مالی نقصان کا خدشہ ہو۔اسلام آباد پولیس شہریوں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہمہ وقت اسلام آباد کی شاہراﺅں پر موجود ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ تاخیر سے بچنے کیلئے اپنے مقررہ ٹائم سے 15 منٹ پہلے سفر شروع کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔اسلام آباد پولیس شہریوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ( فیس بک پیج ،ٹوئٹر اور ایف ایم ریڈیو 92.4 )پہ ٹریفک کے متعلق ہمہ وقت آگاہی فراہم کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
Trending
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
- ‘واجبات جمع کرائیں۔ ورنہ جائیدادوں کی الاٹمنٹ منسوخ’
- بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک بھر میں احتجاج
Comments are closed.